Wednesday, 7 January 2015

جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹرکی " اسلام سب کے لئے" دس روزہ ریاست گیر مہم ۹ جنوری ۲۰۱۵ تا ۱۸ جنوری ۲۰۱۵

جماعت اسلامی ہند، مہاراشٹر آئندہ ۹جنوری  ۲۰۱۵ تا  ۱۸ جنوری  ۲۰اپنے چار سالہ میقات کے منصوبہ بند سرگرمیوں کے تحت " اسلام سب کے لئے"
 دس روزہ ریاست گیر مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد امن، مساوات،آزادی،بھائی چارہ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی،سماجی و اقتصادی انصاف کے اسلامی تعلیمات کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کی شکل میں پیش کرنا ہے، جو دنیا و آخرت دونوں جگہ کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔
جماعت نے برادران وطن کے سامنے اسلام پیش کرنے اور لوگوں کے ذہن سے اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کے ازا لہ کی غرض سے پہلے بھی  اسی طرح کی مہم" قران سب کے لئے "   اور  "پیغمبر محمد ؐ سب کے لئے" کا انعقاد کر چکی ہے۔ جماعت نے حال ہی میں انسان و جامع ترقی کے حق میں  "ملک/  مہا راشٹر کی ترقی انصاف و خیر سگالی "  مہم کے ذریعہ رائے عامہ تیار کرنے کا کام انجام دیا ہے۔

بھارت فی الحال غربت، بیروزگاری، خواتین مخالف جرائم، کسانوں کی خود کشی، اقلیت اور کمزوروپسماندہ طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک، فرقہ واریت، صنفی عدم مساوات،معاشی سامراجیت اور بدعنوانی جیسے متعدد مسائل کا حکومت و انتظامیہ کے سطح پر سامنا کر رہی ہے۔ اسلام ان تمام مسائل کا جامع حل پیش کرتا ہے، جو ہمارے ملک کے سامنے موجودہے۔  ہم  اسلامی اصولوں پر مبنی ایک متبادل نظریہ دنیا کے سامنے  پیش کرنہ چاہتے ہیں ، جس میں انسان خود کو اپنے خالق و رازق کو  مکمل طور پر سونپدیتا  ہے   اور آخرت کی جوابدہی پر ایمان لاتا ہے۔



"اسلام سب کے لئے"  کا چنداہم مقاصد  مندرجہ ذیل ہیں :



۱۔ برادران وطن کے ساتھ بہتر انسانی رشتوں کا قیام و فروغ

۲۔انہیں پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی حیات طیبہ، رسالت و حصول زندگی اور انکے دنیا پر احسانات سے متعارف کرانا۔یہ مختلف حلقوں میں نبی ؐ کی شخصیت کے متعلق پھیلی غلط فہمیوں کو دور کریگی۔
۳۔اتحاد بنی نوع انسان، انسانی وقار و مساوات کے اسلامی تعلیمات کی وضاحت کرنا۔ اس حقیقت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا کہ اسلام کبھی بھی زبردستی کسی پر اپنے عقیدے کو مسلط نہیں کرتاہے۔
۴۔دین اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ تمام بنی نوع انسان کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
۵۔ ملک کو در پیش مختلف سنگین سماجی و معاشی مسائل کا اسلامی حل و علاج   پیش کرنا۔
۶۔ اسلام متعلق مختلف غلط فہمیوں کا ازالہ۔
۷۔ مسلمانوں کی اسلام کے پیغام کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ ملک میں مثالی شہری بننے کی عظیم ذمہ داریوں  کی یاد دہانی۔
ریاست میں تقریبا تین کڑور لوگوں تک ا سلام سب کے لئے کا پیغام لیکر پہنچنے کی غرض سے مندرجہ ذیل منصوبہ بندی کی گئی ہے:
١۔اسلام کے تعارف کیلئے نئی ادبیات اسلامی کی اشاعت
٢۔ مہم کے موضوع پر دستی اشتہارات،فولڈرز،بینرز،اسٹیکرز و ہورڈنگز کی اشاعت
٣۔ براہ راست انفرادی و گروپ رابطہ کیلئے سیمینار،سمپوزیم و عوامی میٹنگ کا انقاد
٤۔ مہم کے مواصلات پیغام کی غرض سے ٹوئٹر، فیسبک، یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا اور ٹی وی،ریڈیو و اخبارات جیسے ذرائع ابلاغ کا استعمال



مندرجہ بالا کے علاوہ اسلام سب کے لئے مہم بلڈ ڈونیشن کیمپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ جیل،اولڈ ایج ھوم و ہسپتال کے دورہ کا بھی انعقاد کریگی۔
اس مہم کی خاص بات "گروپ وفد" ہوگی جو ریاست ممبئی و کوکن، پونہ،نانڈیڈ،اورنگ آباد، ناسک، امراوتی اور ناگ پور جیسے مختلف علاقوں کا دورہ کریگی۔ ان گروپ وفود میں ڈاکٹر رام پنیانی، بی ایم ھردیکر،پروفیسر ارون گاڈوے، پوپٹ راو پوار،مولانا محمود دریابادی، حافظ ندیم صدیقی،مفتی خلیل الرحمن،مولانا سجاد نعمانی اور سید ظہیر عباس رضوی وغیرہ شامل ہونگے۔



اس موقع پر جماعت نے انڈرائڈ موبائل فون کے لئے موبائل اپپس، ایک ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 18002000787 اور اپنی ویب سائٹ wwww.islamdarshan.org لانچ کیا ہے۔

اضافی معلومات : 

ویب سائٹ: www.jihmaharashtra.org
فیس بک:  www.facebook.com/jihmh
ٹوئٹر: @jihmaharashtra
یو ٹیوب: wwww.youtube.com/jihmaharashtr
وھاٹ ایپپس: 9022713636 سے حاصل  کی جا سکتی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment